فرانس، وکلاء کامجوزہ پنشن اصلاحات کیخلاف احتجاج

فرانس، وکلاء کامجوزہ پنشن اصلاحات کیخلاف احتجاج

  



پیرس (این این آئی)فرانس میں وکلا ء کی جانب سے مجوزہ پنشن اصلاحات کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کر وا یاہے جس میں ہاکا ڈانس کرتے ہوئے وکلاء نے میکرون حکومت کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کی بوبیگے کورٹ کے سامنے وکلاء کے گرون نے ہاکا ڈانس کے ذریعے نہ صرف احتجاج ریکارڈ کروایا بلکہ فرانسیسی صدر میکرون کی حکومت کے اقدامات پر ناراضگی کااظہار بھی کیا۔واضح رہے فرانس بھر میں مجوزہ پنشن اصلاحات کے خلاف کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر