ایران پر زیادہ سے زیادہ دبا وکی امریکی پالیسی شکست سے دوچار ہے، ایرانی

ایران پر زیادہ سے زیادہ دبا وکی امریکی پالیسی شکست سے دوچار ہے، ایرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (آئی این پی) ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی کیخلاف امریکہ کی ہرزہ سرایوں پر کہا ہے کہ امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دبا وکی پالیسی شکست کھا چکی ہے۔ سید عباس عراقچی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی عہدیدار کی ہرزہ سرایوں کے رد عمل میں کہا کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دبا کی امریکی پالیسی شکست سے دوچار ہو گئی ہے۔ سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ہر چند کہ ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی پالیسی کوشکست ہوئی-
لیکن وائٹ ہاوس کے حکام جوجنگی جنون میں مبتلا ہیں اور ایران کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے اسی پالیسی کو اپنانے کے حق میں ہیں

مزید :

عالمی منظر -