بغداد میں دھرنے کے مقام پر پر اسرار خاموشی،شرکاء نے خیمے لگالیے

بغداد میں دھرنے کے مقام پر پر اسرار خاموشی،شرکاء نے خیمے لگالیے

  



بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکومت کے خلاف مظاہرین کا دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے مقام پر پْر اسراخاموشی کا سماں ہے۔ تحریر اسکوائر اور محمد القاسم بریج کے اطرف میں سیکیورٹی کی بھاری نفری تعینات ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عراق کے دوسرے شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ دھرنے میں شرکت کے لیے پہنچے۔ مظاہرین نے تحریر اسکوائر میں خیمے لگا دیے ہیں۔ انہوں نے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب عراق کی سیکیورٹی کونسل نے ملک کے چھ جنوبی اضلاع میں فوج کے بجائے پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم بصرہ اورالناصریہ میں فوج تعینات رہے گی۔عراقی سیکیورٹی کونسل کے مطابق واسط، میسان، بابل، الدیوانیہ، المثنیٰ اور النجف میں فوج کو ہٹا کر وہاں پرپولیس تعینات کی جا رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر