تمام کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی سے ٹی 20سیریز جیتی: بابر اعظم

تمام کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی سے ٹی 20سیریز جیتی: بابر اعظم

  



لاہور: (ماسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی کے بعد قومی کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ساتھی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیریز میں فتح ممکن بنائی، جس کی اس وقت بہت زیادہ ضرورت بھی تھی کیونکہ ٹیم کی نمبرون رینکنگ بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ کے دوران صرف اپنی بیٹنگ پر متوجہ رہتے ہیں اور کپتانی کے متعلق بالکل نہیں سوچتے اور سینئر پلیئرز کے شکرگزار ہیں کہ فیلڈ میں ان کی جانب سے مسلسل حمایت اور مدد ملتی ہے اور ان کا کام آسان ہو جاتا ہے۔بابر اعظم نے اپنے بیٹ کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر فارمیٹ کیلئے علیحدہ اور کنڈیشنز کے مطابق بیٹ استعمال کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی