وزیراعظم کی کراچی آمد پر آئی جی سندھ کے تبادلے کا فیصلہ متوقع

وزیراعظم کی کراچی آمد پر آئی جی سندھ کے تبادلے کا فیصلہ متوقع

  



کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد پر آئی جی سندھ کلیم امام کے تبادلے کا فیصلہ متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے اور ان کی آمد پر آئی جی سندھ کلیم امام کی چھٹی ہونے کا امکان ہے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران فضل اور ایڈیشنل آئی جی انعام غنی آئی جی سندھ کے عہدے کے اہم امیدوار ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کامران فضل یا انعام غنی میں سے کوئی بھی ایک آئی جی سندھ تعینات ہوسکتا ہے، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی کو لے کر ماضی میں بھی وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے آتی رہی ہیں، سندھ حکومت کا موقف ہے کہ سندھ میں آئی جی سندھ کی تعیناتی کا اختیار ان ہی کی حکومت کے پاس ہونا چاہئے۔

آئی جی فیصلہ

مزید : صفحہ اول