سہیون، کرین نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

سہیون، کرین نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

  



سیہون شریف (نا مہ نگار) سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کرین موٹر سائیکل سوارں پر چڑہ گئی 2 افراد ہلاک،کرین ڈرائیور گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سیہون کے قریب آمری پل کے مقام پر تیز رفتار کرین ٹرک سامنے سے آنیوالی موٹر سائیکل پر چڑ ھ گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان طالب حسین ولد اللہ ڈنو اور معراج ولد اقبال زخموں کے تاب نہ لاکر موقع پر جان بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی آمری پولیس نے کرین ٹرک کے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرکے نعش اپنی تحویل میں لیکر سیہون ہسپتال منتقل کردی، جہاں ضروری قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاؤں کے حوالے کردی گئی۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ہالہ سے ہے مآمری پولیس نیولی مقدمہ درج کرکے جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

مزید : صفحہ اول