بلاول بھٹو کا سینٹرل پنجاب میں سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا سینٹرل پنجاب میں سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سینٹرل پنجاب میں سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلزپارٹی کی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو فروری کے آخری ہفتے سے ساہیوال ڈویژن سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے،وہ ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو اوکاڑہ میں کسان کنونشن سے بھی خطاب کریں گے جبکہ لاہور میں ویمن کنونشن، یوتھ کنونشن اور طلبا کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال کی ڈسٹرکٹ بارز سے بھی خطاب کریں گے،اس کے علاوہ وہ گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔اعلامیے میں جاری شیڈول کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین جہلم میں بھی کسان کنونشن سے خطاب کریں گے اور گوجر خان میں وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید : صفحہ اول