ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ بنائے جانے کا امکان

ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ بنائے جانے کا امکان

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کی درخواست قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کے تجویز کردہ 5میں سے ایک نام پراتفاق کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے پانچ نام ارسال کئے گئے ہیں جن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثنا اللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سندھ حکومت کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آئی جی سندھ پولیس کےلئے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وفاق نے ڈاکٹرکامران فضل کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کرنے اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

وفاق نے صوبائی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی (اے آئی جی) کامران فضل اس وقت محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے سربراہ ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی