سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان تلخیوں میں کمی،مرادعلی شاہ آج وزیراعظم سے گورنرہاﺅس کراچی میں ملاقات کریں گے

سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان تلخیوں میں کمی،مرادعلی شاہ آج وزیراعظم سے ...
سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان تلخیوں میں کمی،مرادعلی شاہ آج وزیراعظم سے گورنرہاﺅس کراچی میں ملاقات کریں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان تلخیوں میں کمی پروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج وزیراعظم عمران خان سے گورنرہاﺅس کراچی میں ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان تلخیوں کم ہونے لگیں،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج وزیراعظم عمران خان سے گورنرہاﺅس کراچی میں ملاقات کریں گے،سندھ حکومت کے مطالبے پروفاق نے آئی جی سندھ پولیس کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا، وزیراعلیٰ سندھ اوروزیراعظم کی ملاقات میں دیگرشعبوں میں بھی پیشرفت کاامکان ہے،ملاقات میں کے فور،گرین لائن میٹرو بس منصوبے کیلئے وفاق سے مزید فنڈنگ کااعلان بھی متوقع ہے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، وزیراعظم عمران خان کو امن ومان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی