جج ویڈیو سکینڈل کیس ،انسداددہشتگردی عدالت نے ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا

جج ویڈیو سکینڈل کیس ،انسداددہشتگردی عدالت نے ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت ...
جج ویڈیو سکینڈل کیس ،انسداددہشتگردی عدالت نے ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی،حمزہ بٹ کی ضمانت 3 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد