طالبات کے لپ سٹک لگانے پر پابندی عائد

طالبات کے لپ سٹک لگانے پر پابندی عائد
طالبات کے لپ سٹک لگانے پر پابندی عائد

  



کوٹلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوٹلی یونیورسٹی آزاد کشمیر میں طالبات کے لپ سٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،پابندی کا فیصلہ یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کی جانب سے کیاگیاہے۔جیونیوز کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں طالبات کے سرخی لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہاگیاہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات پر100روپے جرمانہ ہوگا۔یونیورسٹی آف کوٹلی کی انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیاہے لہٰذا پوری یونیورسٹی پر اس کا اطلاق نہیں ہوگادیگر شعبوں کی طالبات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت