سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان کی سزا کےخلاف اپیل پر سماعت ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سماعت سے معذرت

سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان کی سزا کےخلاف اپیل پر سماعت ،جسٹس ...
سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان کی سزا کےخلاف اپیل پر سماعت ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سماعت سے معذرت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطابندیال نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت سے معذرت کرلی،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطا بندیال نے انور سیف اللہ کی نظر ثانی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی،ماضی میں 2ایک کی شرح سے فیصلہ تھا جس میں 2 ججز نے انور سیف اللہ کے خلاف فیصلہ دیا تھا،جسٹس عمر عطا بندیال نے انور سیف اللہ کے حق میں فیصلہ دیا تھاعدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد