لاہورہائیکورٹ ،محکمہ ایکسائز کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت،سیکرٹری ایکسائزاور دیگر کونوٹسز جاری

لاہورہائیکورٹ ،محکمہ ایکسائز کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت،سیکرٹری ...
لاہورہائیکورٹ ،محکمہ ایکسائز کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت،سیکرٹری ایکسائزاور دیگر کونوٹسز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت،سیکرٹری ایکسائزپنجاب اورسیف سٹی اتھارٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں محکمہ ایکسائزکےخلاف درخواست سماعت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ ٹھیکیدارکونمبرپلیٹ بنانے کیلئے رقم ادانہیں ہورہی توذمہ دارکون ہے؟عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پیش ہونے کی ہدایت کردی،عدالت نے پنجاب حکومت،سیکرٹری ایکسائزپنجاب اورسیف سٹی اتھارٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے30جنوری تک جواب طلب کرلیا،عدالت نے سیکرٹری ایکسائزپنجاب اورسی ای اوسیف سٹی اتھارٹی ریکارڈسمیت طلب کرلیا۔