کرونا وائرس کا خوف عالمی منڈیوں پر بھی چھاگیا،کاروباری دنیا سے بری خبریں آنے لگیں

کرونا وائرس کا خوف عالمی منڈیوں پر بھی چھاگیا،کاروباری دنیا سے بری خبریں آنے ...
کرونا وائرس کا خوف عالمی منڈیوں پر بھی چھاگیا،کاروباری دنیا سے بری خبریں آنے لگیں

  



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین کرو نا وائرس کے خوف کے سائے عالمی منڈیوں پر بھی چھا گئے۔امریکا اور جاپان سمیت کئی ملکوں کی سٹاک مارکیٹس میں کمی آنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق قاتل وائرس کرونا میں اضافے سے امریکی سٹا ک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی ہے۔ڈاوجون انڈیکس میں تین سو پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جبکہ جاپان کی نکی 225میں بھی ایک اعشاریہ سات فیصدکمی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلے کرونا وائرس نے پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا دیاہے،چین میں اسی افراد ہلاک جبکہ دو ہزار سے زائد افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔چینی حکومت نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔چین کے پندرہ شہروں کے ساڑھے پانچ کروڑ لوگوں پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے ذرائع نقل و حمل کو بند کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کا پابند کردیا گیاہے۔

مزید : بزنس