ہیلی کاپٹر حادثہ،امریکا کے مایہ ناز کھلاڑی بیٹی سمیت ہلاک ،امریکی صدر کابیان بھی آگیا

ہیلی کاپٹر حادثہ،امریکا کے مایہ ناز کھلاڑی بیٹی سمیت ہلاک ،امریکی صدر ...
ہیلی کاپٹر حادثہ،امریکا کے مایہ ناز کھلاڑی بیٹی سمیت ہلاک ،امریکی صدر کابیان بھی آگیا

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اپنی بیٹی اور سات دیگر افراد کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے مایہ ناز کھلاڑی 41 سالہ کوب برینٹ اپنی بیٹی اور سات دیگر افراد کے ہمراہ کیلی فورنیا کے علاقے کلابسزسے لاس اینجلس کی طرف آرہے تھے تاہم پرواز کے دس منٹ کے بعد ہی طیارہ زمین بوس ہوکر تباہ ہوگیا،حکام کے مطابق کوب سمیت طیارے میں سوار تمام نو افراد ہلاک ہوگئے جن میں ان کی تیرہ سالہ بیٹی گیانابھی شامل تھی۔

پولیس حکام کے مطابق کوب اپنے ہیلی کاپٹر سکورسکی S-76پر سوار تھے جو نامعلوم وجوہات کی وجہ سے گرا اور اس میں آگ لگ گئی جس کی بعد کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔پولیس نے مرنے والے دیگر افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

این بی اے نے بھی اپنے سپر سٹار اور ان کی بیٹی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، بیس سال تک لاس اینجلس کیلئے باسکٹ بال کھیلنے والے کوب نے اپنے میدان میں کامیابیوں کے کئی جھنڈے گاڑے ۔ ان کے انتقال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی افسوس کا اظہارکیاہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹرمپ نے کہا کہ کوب برینٹ باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی تھے اور ابھی اپنی زندگی کاآغاز ہی کررہے تھے،وہ اپنے خاندان سے محبت کرنے والوں میں تھے اور مستقبل کیلئے بہترین جذبات رکھتے تھے۔ان کی بیٹی گیانا کے انتقال نے صورتحال کو مزید رنجیدہ کردیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل