ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس،آصف زرداری 12 فروری کو احتساب عدالت طلب

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس،آصف زرداری 12 فروری کو احتساب عدالت طلب
ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس،آصف زرداری 12 فروری کو احتساب عدالت طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری کو 12 فروری کو طلب کرلیا، عدالت نے آصف زرداری کیساتھ انچارج نوڈیرو ہاﺅس ندیم بھٹواورشریک ملزم اشفاق لغاری کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت ہوئی،نیب نے آصف زرداری کوضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کیاتھا،احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کو12 فروری کو طلب کرلیا،عدالت نے آصف زرداری کیساتھ انچارج نوڈیرو ہاﺅس ندیم بھٹو،شریک ملزم اشفاق لغاری کو بھی نوٹس کردیئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد