پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا
پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورمیں پولیس نےپی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشین کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ انہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں درج ایک مقدمہ کی وجہ سے تحویل مٰیں لیاگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی ایم کے سربراہ کوپشاور میں حفاظتی تحویل میں لیاگیاہے جہاں سے انہیں ڈیراسماعیل خان منتقل کیاجائے گاجہاں ان کیخلاف ایک مقدمہ درج ہے۔

اسی حوالے سے کئے گئے ایک ٹویٹ میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ منظور پشین کو گزشتہ شب پشاور کے علاقہ تہہ کال سے گرفتار کیاگیاانہو ں نے مطالبہ کیا کہ منظور پشین کو فوری رہا کیاجائے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور