تین وزرا کی برطرفی کے بعد وزیراعظم بھی متحرک، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ایسی رپورٹ مانگ لی کہ کابینہ میں کھلبلی مچ گئی

تین وزرا کی برطرفی کے بعد وزیراعظم بھی متحرک، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ...
تین وزرا کی برطرفی کے بعد وزیراعظم بھی متحرک، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ایسی رپورٹ مانگ لی کہ کابینہ میں کھلبلی مچ گئی

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 3وزرا کی برطرفی کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کوہدایت کی گئی ہے کہ دیگر صوبائی وزرا کی کارکردگی کاجائزہ لیں اورکابینہ ارکان کی ایک رپورٹ وزیراعظم کے سامنے بھی پیش کی جائے۔عمران خان نے محمود خان کو واضح الفاظ میں ہدایت کی ہے کہ صوبائی وزرا ذمہ داری سے حکومتی امورسرانجام دیں اور پارٹی نظم وضبط پرسمجھوتہ نہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ حکومتی امور میں ڈسپلن کے معاملے پرسختی کریں، وزیرہوں یا مشیر، پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنا پڑے گی اور کابینہ ارکان بھی اپنی کارکردگی پرپہلے سے زیادہ توجہ دیں۔دوسری جانب ہم نیوز کو باخبر ذرائع نے اطلاع پہنچائی ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ سے 3 وزرا کو نکالنے کے بعد پی ٹی آئی ایم پی ایز میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پی ٹی آئی ایم پی ایز کو اعتماد میں لینے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں اور تمام ایم پی ایز کو عشائیے پر بلایا گیا ہے۔ ذرائع وزیراعلیٰ ہائوس خیبرپختونخوا کے مطابق محمود خان نے خود اراکین کو اعشائیے میں مدعو کیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد