عثمان بزدار پھر بحران سے بچ نکلے لیکن وزیراعظم نے چیف سیکریٹری کو کیا حکم دیا؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

عثمان بزدار پھر بحران سے بچ نکلے لیکن وزیراعظم نے چیف سیکریٹری کو کیا حکم ...
عثمان بزدار پھر بحران سے بچ نکلے لیکن وزیراعظم نے چیف سیکریٹری کو کیا حکم دیا؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (تجزیہ: ایثار رانا) وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر وزیر اعلی بزدار کی راہ کے کانٹے صاف کرگئے ہیں۔اور بزدار کو ایک بار پھر ' کلیئر پلئینگ فیلڈ' مل گئی۔تاہم اپنے دورہ لاہور میں انہوں نے وزیراعلی کو مزید سنجیدگی کے ساتھ معاملات پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ایک تاثر جو سب حلقوں میں زیربحث تھا کہ بیوروکریسی پنجاب حکومت کا مناسب انداز میں ساتھ نہیں دے رہی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں چیف سیکریٹری سے یہ کہا کہ ارکان اسمبلی کی عزت کریں اور انہیں شکایت کا موقع نہ دیں نیز وزیراعلی کے احکامات پر عمدرآمد انکی پہلی ترجیح ہونی چاہئیے۔اسی طرح بیس ناراض ارکان کو بھی یہ بات سمجھادی گئی کہ وہ بزدار حکومت کی چھتری تلے ہی محفوظ رہیں گے۔کے پی کے میں جس طرح وزیراعلی کے مخالف وزرا کو نکالا گیا اسکے بعد پنجاب کے ارکان کو سبق سیکھ لینا چاہِیے۔

وزیراعظم کے دورہ کا بزدار کے بعد سب سے زیادہ فائدہ فیاض الحسن چوہان کو ہوا۔جنکی وزیراعظم عمران نے بہت تعریف کی یہاں تک کہ وزیراعلی کو ہدایت کی کہ وزیراطلاعات کو اپنی مشاورت کا مستقل حصہ بنائیں۔سردست عثمان بزدار ایک بار پھر بحران سے نکل آئے ہیں۔میدان صاف ہے اب یہ دیکھنا ہے کہ وہ خود کوکس طرح منواتے ہیں وہ سب کے لیے کام کریں لیکن اس پر بھی نظر رکھیں کہ کون انکے لیے کون کام کررہاہے ہے۔

فیاض الحسن چوہان راجہ جہانگیر، اعظم ملک جیسے ساتھیوں نے انکا میڈیا کے میدان میں بھرپور ساتھ دیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو مزید مظبوط کریں۔سب سے بڑھ کر اب کچھ ڈیلیور کرکے دکھائیں۔پنجاب انکی بھرپور توجہ کا طالب ہے۔