نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے سکندر سلطان راجہ سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی،جس میں الیکشن کمیشن کے ارکان اور دیگر نے شرکت کی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے سکندرسلطان راجہ سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا،چیف جسٹس پاکستان نے سکندر سلطان راجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے2نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن ہیڈآفس میں ہوگی ، جس میں 2نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے، چیف الیکشن کمشنرنومنتخب ممبران سے حلف لیں گے۔
خیال رہے سکندر سلطان راجہ سابق بیورو کریٹ ہیں اور مختلف حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، سیکریٹری پیٹرولیم اور ریلویز کے اہم ترین عہدے شامل ہیں۔یاد رہے حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کےلئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا تھا جب کہ شاہ محمد جتوئی بلوچستان اور سندھ کیلئے نثاردرانی کے ناموں پر اتفاق ہوا تھا۔
بعد ازاں صدرمملکت عارف علوی نےالیکشن کمیشن کے سربراہ اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی تھی ، جس کے بعد وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سکندرسلطان راجہ کو 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنرمقرر کیا گیا جبکہ سندھ سے نثاردرانی اوربلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کو رکن الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔واضح رہے چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان 6 دسمبر 2019کو ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی جگہ جسٹس (ر) الطاف قریشی قائم مقام الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نومنتخب چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، چیف جسٹس آف پاکستان چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی تقریب حلف برداری دوپہرایک بجے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی، جس میں سکندرسلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، چیف جسٹس آف پاکستان چیف الیکشن کمشنرسے حلف لیں گے۔