عالمی منڈیوں پر کرونا وائرس کے سائے لیکن پاکستان سٹاک مارکیٹ کے کیا حالات ہیں؟ خبرآگئی

عالمی منڈیوں پر کرونا وائرس کے سائے لیکن پاکستان سٹاک مارکیٹ کے کیا حالات ...
عالمی منڈیوں پر کرونا وائرس کے سائے لیکن پاکستان سٹاک مارکیٹ کے کیا حالات ہیں؟ خبرآگئی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک طرف دنیا کے مختلف ممالک میں سٹاک مارکیٹس چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے مندی کا شکار ہیں تو دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج  دن کے آغاز پر مثبت رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کو دن کے آغاز پر ہی اچھی خبریں ملیں تاہم بارہ بجے کے بعد مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ہے۔

پیر کے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز ہوا تو ہنڈرد انڈیکس میں پہلے ہی گھنٹے میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملااور ہنڈرڈ انڈیکس میں 168پوائنٹس تک کااضافہ ہوا لیکن کچھ دیر بعد کاروبار میں مندی دیکھنے کو ملی اورہنڈرڈ انڈیکس 42,738.56سے 42,570.10کی کم ترین سطح پر آگیا تاہم ایک بار پھر کاروبار میں بہتری آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 42670تک چلا گیا مگر یہ بہتری بھی عارضی ثابت ہوئی اور 100انڈیکس 108پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42,519.60کی کم ترین سطح پر جاگرا، اور اس وقت 42,548.54پر ٹریڈ کررہا ہے۔

ابتدائی گھنٹوں میں سٹاک مارکیٹ میں 23,152,190 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 906,859,487 رہی۔ گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی انڈیکس میں 126 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید : بزنس