لاہور میں بونداباندی،پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی 20میچ متاثر ہونے کاخدشہ

لاہور میں بونداباندی،پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی 20میچ متاثر ہونے کاخدشہ
لاہور میں بونداباندی،پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی 20میچ متاثر ہونے کاخدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اوربنگلہ دیش کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ سے قبل لاہور میں بونداباندی شروع ہو گئی جس پرکیوریٹرز اورگراﺅنڈسٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا،بارش کے باعث پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی 20میچ متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی مہمان ٹیم پر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیمیںقذافی سٹیڈیم میں پہنچ چکی ہیں ،پاک بنگلہ دیش تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا۔
میچ شروع ہونے سے قبل ہی لاہور میں بونداباندی شروع ہو گئی،کیوریٹرز اورگراﺅنڈسٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا،بارش کے باعث پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی 20میچ متاثر ہونے کاخدشہ ہے،نشترسپورٹس کمپلیکس میں شائقین کرکٹ کی آمدکاسلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

کھیل -