گلگت بلتستان میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تشکیل

گلگت بلتستان میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تشکیل
گلگت بلتستان میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت بلتستان بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کو خصوصی مراعات دے رہی ہے جبکہ اس مقصد کے لئے گلگت بلتستان میں بورڈ آف انویسٹمنٹ قائم کردیا گیا ہے جو بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو بلتستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرے گا۔ انہوں نے بیرونی سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کریں اور خوب فائدہ اُٹھائیں۔

دبئی میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مقامی بزنس مین حضرات سے ملاقات کا اہتمام سابق سفیر برائے بحرین جاوید ملک صدر ڈپلومیٹک کلب نے کیا تھا۔ حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کرنے والوں میں ایچ بی گروپ کے چیئرمین حسن بخاری، پاکستان بزنس کونسل کے جنرل سیکرٹری خرم خراجہ، ممتاز بزنس مین حنیف مرچنٹ، چودھری عمران، چودھری خالد سلیم، نواز خان جدون، مخدوم رئیس قریشی، عشرت احمد، ملک منیر اعوان شامل تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران غلام مصطفی مغل، خواجہ عبدالوحید پال، غوث قادری، عرفان طور، ملک شہزاد یونس ودیگر نے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کرنے پر خصوصی ٹیکس مراعات بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ گلگت بلتستان میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے موقع موجود ہیں۔ حال ہی میں بین الاقوامی طور پر سیاحت کے حوالے سے جو رینکنگ ملی ہے اس میں گلگت بلتستان کا خصوصی رول شامل ہے۔

سابق سفیر جاوید ملک نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے چین کے ساتھ سرحد ملنے کی وجہ سے گلگت بلتستان انٹری پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور سرمایہ کار سیاحت کے ساتھ ساتھ ہوٹل انڈسٹری اور آبی وسائل ہونے کی وجہ سے ہائیڈرو انرجی کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ جاویدملک نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سیاحوں پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان کے حوالے سے بھی دلچسپی بڑھ رہی ہے جس سے یہ نتیجہ اخذ کی اجاسکتا ہے کہ مستقبل قریب میں گلگت بلتستان سرمایہ کاری اور بزنس کے لحاظ سے بہترین ثابت ہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -