لاہور ہائیکورٹ،فیصل واڈا کی نااہلی کی دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ،فیصل واڈا کی نااہلی کی دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائیکورٹ،فیصل واڈا کی نااہلی کی دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کےلئے دائر درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیرفیصل واڈا کی نااہلی کےلئے متفرق درخواست پر چیف جسٹس مامون رشیدشیخ نے ابتدائی سماعت کی۔ درخواست گزار فائق شاہ نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ فیصل واڈا نے لائیوٹی وی شو میں ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگاکر اپنے حلف سے غداری کی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ فیصل واڈا نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ اورکابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے لہٰذا عدالت نے نااہل قرار دینے کا حکم دے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور