کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،لاہور میں بارش رک گئی

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،لاہور میں بارش رک گئی
کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،لاہور میں بارش رک گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹ شائقین کی امیدیں برآئیں،بارش کی بوندوں سے امیدوں پر پڑنے والی اوس چھٹ گئی،اب ہو گی چوکوں اور چھکوں کی برسات،قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں بارش رک گئی اورکیوریٹرزگراﺅنڈ کا جائزہ لینے پہنچ گئے جبکہ گراﺅنڈکو خشک کرنے کا عمل جاری ہے۔میچ کیلئے دونوں ٹیموں کے پانچ پانچ اوورز ہونالازمی ہیں،اگرپانچ پانچ اوورز کا کھیل نہ ہواتو میچ ختم کردیاجائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی مہمان ٹیم پر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیمیںقذافی سٹیڈیم میں پہنچ چکی ہیں ،تاہم بارش کے سبب ٹاس کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا تھا۔قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں بارش رک گئی اورکیوریٹرزگراﺅنڈ کا جائزہ لینے پہنچ گئے جبکہ گراﺅنڈکو خشک کرنے کا عمل جاری ہے۔

قومی سکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، عماد وسیم کی جگہ عماد بٹ، حارث رﺅف کی جگہ عثمان قادر کو کھلانے پر غور کیا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی امیدوں کے محور کپتان بابر اعظم، آل راﺅنڈر شعیب ملک، احسان علی اور محمد حفیظ ہوں گے جبکہ باﺅلنگ میں شاہین آفریدی، حارث رﺅف، محمد حسنین، اور شاداب خان پر بھروسہ کیا جائے گا۔

قومی شاہین سیریز تو نام کر چکے، بنگالی کھلاڑیوں نے بھی کم بیک پر نظریں جما لیں، واحد فتح کے ساتھ وطن واپس جانے کی خواہشمند مہمان ٹیم کو سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں نو جبکہ پہلے میچ میں پانچ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : اہم خبریں /کھیل