میچ کتنے بجے تک شروع نہ ہو سکا تو منسوخ قرار دیا جائے گا اور قومی ٹیم کی رینکنگ پر کیا فرق پڑے گا؟ صحیح معلومات جانئے

میچ کتنے بجے تک شروع نہ ہو سکا تو منسوخ قرار دیا جائے گا اور قومی ٹیم کی ...
میچ کتنے بجے تک شروع نہ ہو سکا تو منسوخ قرار دیا جائے گا اور قومی ٹیم کی رینکنگ پر کیا فرق پڑے گا؟ صحیح معلومات جانئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور موسم کی تازہ ترین صورتحال کو دیکھا جائے تو یہ منسوخ ہوتا نظر آ رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ 4 بج کر 31 منٹ پر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا ہے تاہم خراب موسم اور بارش کے باعث تاحال ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے4 بج کر 31 منٹ کو ’کٹ آف ٹائم‘ قرار دیا ہے اور اگر اس وقت تک بارش نہ رکی تو پھر میچ کو منسوخ قرار دیدیا جائے گا تاہم اس سے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی نمبرون پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ اگر 4 بج کر 31 منٹ سے قبل بارش رک گئی اور گراﺅنڈ کی صورتحال میچ کیلئے بہتر رہی تو پھر کم اوورز کا میچ کرایا جائے تاکہ شائقین کرکٹ ایک مرتبہ پھر اپنے اور غیر ملکی ستاروں کو ہوم گراﺅنڈ میں ان ایکشن دیکھ سکیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

مزید : کھیل