ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر کام شروع کردیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر کام شروع کردیا،نجی ...
ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر کام شروع کردیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ن لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی کو پارٹی قیادت کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر ہوم ورک شروع کردیا تاہم شہباز شریف کی وطن واپسی پر حتمی فیصلہ ہوگا۔اطلاعات ہیں کہ ملک میں سیاسی ماحول گرم ہوتے ہی شہبازشریف نے وطن واپسی کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور امکان ہے کہ وہ 12 اور 15فروری کے درمیان پاکستان پہنچیں گے۔
شہبازشریف کی وطن واپسی پر پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ اس اجلاس میں ہو گا۔
خیال رہے کہ پنجاب میں اقتدار کی رسہ کشی ان دنوں عروج پر ہے اور حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ بھی دبے لفظوں میں اپنے شکایات کا اظہار کرچکی ہے۔