افغانستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ , 83مسافر سوار تھے

افغانستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ , 83مسافر سوار تھے
افغانستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ , 83مسافر سوار تھے

  



کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ،مسافر طیارے میں تراسی افراد سوار تھے۔افغان میڈیا شمشاد نیوز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بتایا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارہ ملکی نہیں بلکہ غیر ملکی تھااور اس پر سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔آگ تکنیکی وجوہات کی بنا پر لگی تاہم مزید تفصیلات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی بی سی اور رشیا ٹوڈے نے افغان میڈیا اور حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان صوبہ غزنی میں ایک مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس پر عملے کے اراکین سمیت 83افراد سوار تھے۔افغان میڈیا شمشاد نیوز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بتایا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارہ ملکی نہیں بلکہ غیر ملکی تھااور اس پر سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔آگ تکنیکی وجوہات کی بنا پر لگی تاہم مزید تفصیلات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

دی مرر کے مطابق افغان صوبہ غزنی کے گورنر وحید اللہ کالمزئی نے بتایا ہے کہ دونوں پائلٹس کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی باقیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔طیارہ جل کر بری طرح تباہ ہوا ہے اور بظاہر غیر ملکی محسوس ہوتا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ آریانا افغان ایئر لائن کا  بوئنگ 737ہے تاہم افغانستان کی قومی فضائی سروس نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی بھی طیارہ لاپتہ نہیں ہے۔بی بی سی کے مطابق آریانا ایئرلائن کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ ان کے تمام طیارے صحیح سلامت اپنی اپنی منزل مقصود تک پہنچ چکے ہیں ، تباہ ہونے والے طیارے کا ان کی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سٹریٹجک نیوز کے مطابق طیار جس علاقے میں گرکرتباہ ہوا ہے وہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے۔ اٖفغان حکومت نے حادثے کے مقام پر خصوصی فورسز کا دستہ بھیجا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں