مسسافر طیارہ طالبان کے علاقے میں گرا،امدادی کاموں کیلئے افغان حکومت کابڑا اعلان

مسسافر طیارہ طالبان کے علاقے میں گرا،امدادی کاموں کیلئے افغان حکومت کابڑا ...
مسسافر طیارہ طالبان کے علاقے میں گرا،امدادی کاموں کیلئے افغان حکومت کابڑا اعلان

  



کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ،مسافر طیارے میں تراسی افراد سوار تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ افغانستان کے صوبہ غز نی کے ضلع دہ یک میں گرا ہے جہاں پر طالبان کا کنٹرول ہے تاہم جائے حادثہ کی تحقیقات اور امدادی کاموں کیلئے حکومت نےوہاں خصوصی فورسز کا دستہ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے  بی بی سی اور رشیا ٹوڈے نے افغان میڈیا اور حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان صوبہ غزنی میں ایک مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس پر عملے کے اراکین سمیت 83افراد سوار تھے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ آریانا افغان ایئر لائن کا ہے تاہم افغانستان کی قومی فضائی سروس نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی بھی طیارہ لاپتہ نہیں ہے۔

سٹریٹجک نیوز کے مطابق طیار جس علاقے میں گرکرتباہ ہوا ہے وہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے۔ اٖفغان حکومت نے حادثے کے مقام پر خصوصی فورسز کا دستہ بھیجا ہے۔

مزید : بین الاقوامی