ایرانی مسافر طیارہ رن سے پھسلتا ہواہائی وے پر نکل گیا

ایرانی مسافر طیارہ رن سے پھسلتا ہواہائی وے پر نکل گیا
ایرانی مسافر طیارہ رن سے پھسلتا ہواہائی وے پر نکل گیا

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں مسافر طیارہ پائلٹ سے بے قابو ہوگیا اور رن وے سے پھسلتا ہوا مصروف ہائی وے پر نکل گیا۔طیارے پر ایک سو تیس مسافر سوار تھے۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق تہران سے آنے والا کیسپین ایئرلائن کا ایک طیارہ لینڈنگ کے وقت وہیل پوری طرح نہ کھلنے کی وجہ سے بے قابو ہوگیااور رن سے پھسلتا ہوا مرکزی ہائی وے پر پہنچ گیا۔واقعہ ایران کے جنوب مغربی شہر مشہد میں پیش آیا جس پر 135مسافر سوار تھے تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق واقعہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا جس نے طیارے کی لینڈنگ میں تاخیر کی جس کی وجہ سے وہ رن سے پھسل گیا۔موقع پر موجود ایک صحافی کے مطابق طیارے کاایک پہیہ بری طرح ٹوٹاہوا تھا۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا