چین میں کرونا وائرس سے اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں، کل کتنے افراد متاثرہوچکے ،پریشان کن اعداد و شمار جاری

چین میں کرونا وائرس سے اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں، کل کتنے افراد متاثرہوچکے ...
چین میں کرونا وائرس سے اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں، کل کتنے افراد متاثرہوچکے ،پریشان کن اعداد و شمار جاری

  



بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں قاتل وائرس کے وار جاری ہیں،حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 81افراد اس موذی مرض کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق چینی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار انتہائی پریشان کن ہیں، حکام کے مطابق چین بھر میں تین ہزار سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچے ہیں جنہیں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد دی جارہی ہے۔حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں ملک کے وسطی شہر ووہان میں ہوئی ہیں جہاں اس خطرناک وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ چین سے باہر دیگر ملکوں میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں زیادہ تر چینی شہری ہیں یا پھر وہ افراد جو حال ہی میں ووہان گئے تھے۔ یہ وائرس اب تک کینیڈا، آسٹریلیا، فرانس اور جاپان سمیت درجن بھر ممالک میں پہنچ چکا ہے۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلے کرونا وائرس نے پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا دیاہے،چین میں اسی افراد ہلاک جبکہ دو ہزار سے زائد افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔چینی حکومت نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔چین کے پندرہ شہروں کے ساڑھے پانچ کروڑ لوگوں پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے ذرائع نقل و حمل کو بند کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کا پابند کردیا گیاہے۔

مزید : بین الاقوامی