وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد،پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج

وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد،پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج
وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد،پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمدپرپی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی جگہ عمررسیدہ کارکنان کو عہدے کیوں دیئے گئے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے ملاقات کی جبکہ وزیراعظم  کنگری ہاؤس میں پیرصاحب پگاراسے بھی ملاقات کریں گے ، کراچی دورے کے موقع پر وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد پرپی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا،پی ٹی آئی کے کارکن فوارہ چوک میں جمع ہو گئے اوراپنی مقامی قیادت کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین کا موقف ہے کہ نوجوانوں کی جگہ عمررسیدہ کارکنان کو عہدے کیوں دیئے گئے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی