افغانستان میں مسافروں سے بھرے طیارے کی تباہی،تمام افراد ہلاک،مزید تفصیلات سامنے آگئیں

افغانستان میں مسافروں سے بھرے طیارے کی تباہی،تمام افراد ہلاک،مزید تفصیلات ...
افغانستان میں مسافروں سے بھرے طیارے کی تباہی،تمام افراد ہلاک،مزید تفصیلات سامنے آگئیں

  



کابل(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)افغان صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔افغان ٹی وی شمشاد نیوز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بتایا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارہ ملکی نہیں بلکہ غیر ملکی تھااور اس پر سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

دی مرر کے مطابق افغان صوبہ غزنی کے گورنر وحید اللہ کالمزئی نے بتایا ہے کہ دونوں پائلٹس کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی باقیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔طیارہ جل کر بری طرح تباہ ہوا ہے اور بظاہر غیر ملکی محسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ طیارہ افغانستان کے صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک میں گر کر تباہ ہوا ہے جہاں طالبان کا کنٹرول ہے۔ ابتدا میں کہا گیا تھا کہ طیارے کا تعلق افغانستان کی قومی فضائی سروس آریانا سے ہے تاہم آریانا کی جانب سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تباہ ہونے والے طیارے کا ان کی سروس سے تعلق نہیں ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں