”مجھے بالکل بھی امید نہیں تھی کہ۔۔۔“ میچ منسوخ ہوتے ہی بابراعظم بھی میدان میں آ گئے

”مجھے بالکل بھی امید نہیں تھی کہ۔۔۔“ میچ منسوخ ہوتے ہی بابراعظم بھی میدان ...
”مجھے بالکل بھی امید نہیں تھی کہ۔۔۔“ میچ منسوخ ہوتے ہی بابراعظم بھی میدان میں آ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بنگلہ دیش کیخلاف تیسرا میچ منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش ہونے کی بالکل بھی امید نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور یوں پاکستان نے یہ سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیسرے میچ کے ٹکٹ ری فنڈ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

میچ منسوخ ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ سے مشورہ لیتا رہتا ہوں اور دونوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا جبکہ باﺅلرز بھی منصوبہ بندی کے تحت باﺅلنگ کرتے رہے، آج بھی جیت کا عزم لے کر سٹیڈیم پہنچے تھے لیکن امید نہیں تھی کہ بارش ہو جائے گی۔

مزید : کھیل