مراد علی شاہ کی جانب سے وزیر اعظم کا استقبال سیاسی پختگی کی علامت ، سندھ کو مسائل اور کرپشن سے پاک کرنا ہے: فردوس عاشق

مراد علی شاہ کی جانب سے وزیر اعظم کا استقبال سیاسی پختگی کی علامت ، سندھ کو ...
مراد علی شاہ کی جانب سے وزیر اعظم کا استقبال سیاسی پختگی کی علامت ، سندھ کو مسائل اور کرپشن سے پاک کرنا ہے: فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیر اعظم کا استقبال سیاسی پختگی کی علامت ہے ، سندھ کو مسائل اور کرپشن سے پاک کرنا ہے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا خواب کراچی سے جڑا ہوا ہے، پاکستان کے کاروباری افراد کی نظریں کراچی کے کاروباری برادری پرمرکوزرہتی ہیں، کراچی کے کاروباری افراد نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، حکومت کاروبار کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو حقوق کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل میں ہر طرح کے تعاون کی پیش کش کی ہے ، وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی کہ سندھ میں ہمارے ادارے فعال ہوں گے ،سندھ حکومت بھی اصلاحات متعارف کرا کے گڈ گورننس کے وژن کو آگے لے کر چلے گی،عمران خان کا عوام کے ساتھ کیا گیا ہر وعدہ پورا ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -