تیسرا میچ تو منسوخ ہو گیا لیکن حارث رﺅف اب کیا کریں گے؟ مداحوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

تیسرا میچ تو منسوخ ہو گیا لیکن حارث رﺅف اب کیا کریں گے؟ مداحوں کیلئے زبردست ...
تیسرا میچ تو منسوخ ہو گیا لیکن حارث رﺅف اب کیا کریں گے؟ مداحوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رﺅف بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز ختم ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ حارث رﺅف منگل کے روز بی بی ایل میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”فاسٹ باﺅلر 28 جنوری کو آسٹریلیا واپس جائیں گے اور ٹورنامنٹ کے باقی میچوں کیلئے میلبورن سٹارز کو جوائن کریں گے۔“

واضح رہے کہ حارث رﺅف کو بی بی ایل میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا جہاں انہوں نے پہلے میچ میں 32 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں 27 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل