منظور پشتین کی گرفتاری، افغان صدر اشرف غنی بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

منظور پشتین کی گرفتاری، افغان صدر اشرف غنی بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ ...
منظور پشتین کی گرفتاری، افغان صدر اشرف غنی بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی شہری اور پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ انہیں منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری پر سخت تشویش ہے، وہ اس معاملے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ظاہر کیے گئے تحفظات کی پرزور تائید کرتے ہیں اور منظور پشتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اشرف غنی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا خطہ شدت پسندوں اور دہشتگردکے ظلم کا شکار ہے، ایسے میں خطے کی حکومتوں کو انصاف کیلئے پر امن تحریکوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے، اور ان کے خلاف تشدد اور طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی پر امن تحریکوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔
خیال رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو ڈیرہ اسماعیل خان میں درج مقدمے میں پشاور سے گرفتار کیا ہے۔