پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1583 ڈالر ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، یہاں فی تولہ سونا 550 روپے اضافے کے ساتھ 91 ہزار 550 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے کے بعد 78 ہزار 490 روپے ہوگئی۔

مزید : بزنس