بے گناہ آدمی کو پولیس نے جیل میں ڈال دیا، لیکن یہ 3 دن کی جیل اس کی زندگی کی سب سے بڑی خوش قسمتی بن گئی

بے گناہ آدمی کو پولیس نے جیل میں ڈال دیا، لیکن یہ 3 دن کی جیل اس کی زندگی کی سب ...
بے گناہ آدمی کو پولیس نے جیل میں ڈال دیا، لیکن یہ 3 دن کی جیل اس کی زندگی کی سب سے بڑی خوش قسمتی بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں پولیس نے ایک بے گناہ آدمی کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا لیکن جیل میں گزارے یہ 3دن اس شخص کے لیے ایسی خوش قسمتی کا سبب بن گئے کہ سن کر ہر کوئی ایسی گرفتاری کی خواہش کرے گا، لیکن مغربی ممالک میں، جہاں قانون کی عملداری ہے اور بنیادی انسانی حقوق اہمیت رکھتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر ڈمفرائز کے رہائشی اس 60سالہ شخص کا نام گیری ویب ہے جسے 2015ءمیں پولیس نے غلطی سے گرفتار کر لیا۔ اسے ایک رات حوالات میں رکھا گیا اور پھر 3دن جیل میں۔ اس کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔
پولیس کی طرف سے غلط گرفتار ہونے پر اس شخص نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے اب عدالت نے اسے 1لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ گیری ویب کا کہنا تھا کہ ”میں اب تک نہیں جانتا کہ پولیس نے مجھے گرفتار کیوں کیا۔ انہوں نے مجھے ایک رات حوالات میں اور 3دن جیل میں قیدرکھنے کے بعد رہا کر دیا لیکن رہائی کے وقت مجھے گرفتاری کی وضاحت کی نہ معافی مانگی۔پولیس کی اس غلطی کی وجہ سے میری سماجی زندگی تباہ ہو کر رہ گئی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -