شاہ رخ خان کی بیٹی نے ان سے پوچھا ہمارا مذہب کیا ہے تو کنگ خان نے کیا جواب دیا؟ جان کر مسلمانوں کو بے حد حیرت ہو

شاہ رخ خان کی بیٹی نے ان سے پوچھا ہمارا مذہب کیا ہے تو کنگ خان نے کیا جواب دیا؟ ...
شاہ رخ خان کی بیٹی نے ان سے پوچھا ہمارا مذہب کیا ہے تو کنگ خان نے کیا جواب دیا؟ جان کر مسلمانوں کو بے حد حیرت ہو

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے گزشتہ دنوں معروف ٹی وی شو ’ڈانس پلس‘ میں شرکت کی اور وہاں اپنے مذہب کے بارے میں ایسا واقعہ سنایا کہ سن کر مسلمان انگشت بدنداں رہ گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے شو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک بار میری بیٹی نے مجھ سے پوچھا کہ ہمارا مذہب کیا ہے؟ تو میں نے اسے جواب دیا کہ ہم انڈین ہیں، ہمارا کوئی مذہب نہیں۔“

شاہ رخ خان نے مزید کہا ہے کہ ”ہم گھر میں کبھی اپنے ہندو یا مسلم ہونے کے متعلق بات نہیں کرتے۔ میری بیوی ہندو ہے، میں مسلمان ہوں اور میرے بچے ہندوستان ہیں۔ایک بار میری بیٹی کو سکول کا فارم بھرنا تھا اور اس میں مذہب کا بھی خانہ تھا۔ اس نے مجھ سے پوچھا کہ یہاں کیا لکھوں تو میں نے اس سے فارم لے کر اس میں بھی مذہب کے خانے میں ’انڈین‘ لکھ دیا۔ہمارا اس کے سوا کوئی مذہب نہیں اور ہمارے لیے انڈیا سے بڑھ کر کچھ نہیں۔“

مزید : تفریح