بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کا مہنگا ترین گھر اندر سے کیسا دکھتا ہے، اس میں کیا کچھ ہے؟ پہلی مرتبہ آپ بھی جانئے

بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کا مہنگا ترین گھر اندر سے کیسا دکھتا ہے، ...
بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کا مہنگا ترین گھر اندر سے کیسا دکھتا ہے، اس میں کیا کچھ ہے؟ پہلی مرتبہ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کا 27منزلہ عالیشان گھر ممبئی کے الٹاماﺅنٹ روڈ پر کمبالا ہل میں واقع ہے۔ اب اس گھر کی کچھ ایسی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس گھر کی مالیت 2ارب ڈالر ہے اور اس لحاظ سے یہ بظاہر برطانوی شاہی محل ’بکنگھم پیلیس‘ کے بعد دنیا کی دوسری مہنگی ترین رہائش گاہ ہے۔ یہ گھر حیران کن طور پر 8شدت کے زلزلے کو بھی برداشت کرنے کی سکت رکھتا ہے۔ اس گھر کا کل رقبہ 4لاکھ مربع فٹ ہے جس میں 600کے لگ بھگ ملازمین ہیں۔
گھر میں تین ہیلی پیڈ، سوئمنگ پولز، سپا، جم، آﺅٹ ڈور گارڈنز، سنیما گھر، پارکنگ، جیکوزی، یوگا سنٹر، ڈانس سٹوڈیو، آئس کریم پارلر اور ایک بڑامندر موجود ہے۔ گھر میں بے شمار لاﺅنجز، بیڈرومز اور باتھ رومز ہیں جن کی سجاوٹ آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے۔ اس میں ایک بہت بڑا بال روم بھی ہے، جس کی چھت کا 80فیصد حصہ عالیشان فانوسوں سے سجا ہوا ہے۔اس میں ایک شراب خانہ بھی ہے اور کئی کمرے سکیورٹی گارڈز اور دیگر ملازمین کے لیے مختص ہیں۔ اس گھر کا ڈیزائن امریکی ماہرین تعمیرات نے بنایا تھا۔ اس گھر کا نام ’انٹیلیا‘ (Antilia)رکھا گیا ہے۔ یہ نام بحر اوقیانوس میں واقع ایک جزیرے کے نام پر رکھا گیا۔ مکیش امبانی لگژری کاروں کے بہت شوقین ہیں اور گھر کی چھٹی منزل کاروں کے گیراج کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس گیراج میں 168گاڑیاں کھڑی کی جا سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -