خاتون نے شوہر کے لیے اپنی غیر اخلاقی تصاویر بنا لیں، لیکن شوہر نے دیکھا تو ایسی بات ذہن میں آگئی کہ آگ بگولا ہوگیا

خاتون نے شوہر کے لیے اپنی غیر اخلاقی تصاویر بنا لیں، لیکن شوہر نے دیکھا تو ...
خاتون نے شوہر کے لیے اپنی غیر اخلاقی تصاویر بنا لیں، لیکن شوہر نے دیکھا تو ایسی بات ذہن میں آگئی کہ آگ بگولا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے لیے اپنی غیراخلاقی تصاویر بنوا لیں اور جب اس نے یہ تصاویر سرپرائز گفٹ کے طور پر اپنے شوہر کو دیں تو وہ انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوا لیکن پھر اچانک اس کے ذہن میں ایسی بات آ گئی کہ غصے سے آگ بگولہ ہو گیا اور ان کی علیحدگی ہو گئی۔ دی مرر کے مطابق اس شخص نے خود یہ واقعہ انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ ”ایک روز میں گھر آیا تو میری بیوی نے مجھے کہا کہ تمہارے لیے میرے پاس ایک سرپرائز گفٹ ہے۔ یہ کہہ کر اس نے مجھے تصاویر کا ایک البم دیا۔ میں نے دیکھا تواس میں اس کی نیم برہنہ اور برہنہ تصاویر تھیں۔“
آدمی نے مزید لکھا کہ ”اس کا یہ تحفہ مجھے اچھا لگا لیکن پھر میرے ذہن میں ایک بات آئی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا یہ تصاویر تم نے خود بنائیں؟ اس نے کہا نہیں۔ تو میں نے پوچھا کہ کیا فوٹوگرافر عورت تھی؟ اس کا جواب ایک بار پھر ’نہیں‘ میں تھا جس پر مجھے غصہ آ گیا۔ اس معاملے پر ہماری لڑائی ہوئی اوراب ہم علیحدہ ہو چکے ہیں۔“ انٹرنیٹ پر صارفین اس معاملے پر منقسم ہیں کہ اس آدمی نے ٹھیک کیا یا غلط۔ کئی لوگ اےسے جارح اور شکی مزاج قرار دے رہے ہیں جبکہ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ بیوی کو اتنا بڑا قدم اٹھانے سے پہلے اپنے شوہر کو اس حوالے سے بتانا چاہیے تھا۔آپ کا کیا خیال ہے؟

مزید :

ڈیلی بائیٹس -