وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکابرطرف کیے گئے تین وزراءکو عشائیے میں نہ بلانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکابرطرف کیے گئے تین وزراءکو عشائیے میں نہ بلانے کا ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکابرطرف کیے گئے تین وزراءکو عشائیے میں نہ بلانے کا فیصلہ

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے برطرف کیے گئے تینوں وزرااور رکن صوبائی اسمبلی محمد علی ترکئی کو آج عشائیے میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا عشائیہ آج وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ہوگا۔ شہرام ترکئی، عاطف خان، شکیل احمد اور محمد علی ترکئی کو عشائیے کا دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر چاروں ایم پی ایز کو عشائیے میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے گورنر نے تین وزرا سینئر وزیر عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیر ریونیو شکیل احمد کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور