کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے کتنے دن بعد علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں؟ چینی وزیر صحت نے انتہائی خطرناک انکشاف کردیا

کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے کتنے دن بعد علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں؟ چینی ...
کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے کتنے دن بعد علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں؟ چینی وزیر صحت نے انتہائی خطرناک انکشاف کردیا

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس اس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اب چینی وزیرصحت نے اس وائرس کے متعلق مزید خوفناک انکشاف کر دیا ہے۔ بزنس انسائیڈر کے مطابق وزیرصحت ما ژیاﺅوی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس جب کسی شخص کو لاحق ہوتا ہے تو ایک سے 14دن کے اندر اس میں وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہے۔

ژیاﺅ وی کا کہنا تھا کہ اس میں سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ کسی متاثرہ شخص میں اس وائرس کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی یہ وائرس اس شخص سے دیگر لوگوں میں منتقل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس پہلے شخص کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ وائرس کا شکار ہو چکا ہے مگر وہ آگے دوسرے لوگوں کو اس کا شکار بنا رہا ہوتا ہے۔ چینی وزیر کا کہنا تھا کہ ”مجھے خدشہ ہے کہ کچھ وقت تک اس وائرس کا پھیلاﺅ جاری رہے گا اور اس کے متاثرین کی تعداد بڑھتی چلی جائے گی۔“

واضح رہے کہ چین میں اب تک یہ وائرس 2ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کر چکا ہے اور 56افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ یہ اس تیزی سے پھیل رہا ہے کہ چند ہفتوں میں یہ چین سے دیگر 12ممالک تک پہنچ چکا ہے جن میں تھائی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، ویت نام، سنگاپور، نیپال، فرانس، آسٹریلیا، ملائیشیا، کینیڈا اور امریکہ شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی