مودی کو بڑا جھٹکا، یورپی پارلیمنٹ نے انتہائی سنگین قدم اُٹھا لیا

مودی کو بڑا جھٹکا، یورپی پارلیمنٹ نے انتہائی سنگین قدم اُٹھا لیا
مودی کو بڑا جھٹکا، یورپی پارلیمنٹ نے انتہائی سنگین قدم اُٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی پارلیمنٹ نے نریندر مودی سرکار کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے اور بھارت میں متنازعہ شہریتی ترمیمی بل لاگو کرنے کے خلاف یورپی پارلیمنٹ میں ایک قرار داد پیش کر دی گئی ہے جس پر اب رائے شماری کرائی جائے گی۔ یہ قرار داد جی یو ای/این ایل جی گروپ کی طرف سے ڈرافٹ کی گئی ہے، جس میں یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
قرار داد می افسوس کا اظہارکیا گیا ہے کہ کئی دہائیاں گزرجانے کے باوجود بھارت نے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا جن کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریفرنڈم کرایا جانا تھا اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جاناتھا۔بھارت کی طرف سے یورپی ممالک کے چند سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کا ’گائیڈڈ ٹور‘ کرانے کی پیشکش کی گئی تھی جس میں وہ زیرحراست کشمیری سیاستدانوں سے ملاقات نہیں کر سکتے تھے۔ اس پیشکش کو سفیروں نے مسترد کر دیا۔ اس کے بعد یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے یہ قرارداد سامنے آئی ہے۔