ایڈز سے متاثرہ بلی کی موت

ایڈز سے متاثرہ بلی کی موت
ایڈز سے متاثرہ بلی کی موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایڈز کی شکار بلی کی موت واقع ہو گئی۔ دی میٹرو کے مطابق یہ ایک آوارہ بلی تھی جس کی عمر 12سال تھی۔ نومبر میں اسے ویسٹ مڈلینڈز کے شہر گریٹ بیر سے پکڑ کر جانوروں کے ہسپتال پہنچایا گیا کیونکہ یہ بظاہر بیمار نظر آتی تھی۔ جب اس کے ٹیسٹ کیے گئے تو انکشاف ہوا کہ اسے ایڈز لاحق ہے۔ جب اس کی بیماری کی خبر پھیلی تو انٹرنیٹ پر چندے کی اپیل کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق چنددنوں میں لوگوں نے بلی کے علاج کے لیے 10ہزار پاﺅنڈ کا چندہ دیا جس کے بعد اس کا علاج شروع کیا گیا تاہم اس کی حالت نہ سنبھل سکی اور گزشتہ روز وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔ ویسٹ مڈلینڈز کی آوارہ بلیوں کو ریسکیو کرنے والی ٹیم کی رکن لوسی سٹرکلینڈ کا کہنا تھا کہ ”بلی کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی۔ وہ سانس کے عارضے میں بھی مبتلا تھی۔ طبی ماہرین نے اسے بچانے کی سرتوڑ کوششیں کیں لیکن گزشتہ روز اس کی موت ہو گئی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -