’ووٹ کو عزت دو والی شخصیت نے لاہور کے ایک ایم این اے کو روتے ہوئے وضاحت دی کہ ۔۔۔‘ صحافی عمر چیمہ کا حیران کن دعویٰ

’ووٹ کو عزت دو والی شخصیت نے لاہور کے ایک ایم این اے کو روتے ہوئے وضاحت دی کہ ...
’ووٹ کو عزت دو والی شخصیت نے لاہور کے ایک ایم این اے کو روتے ہوئے وضاحت دی کہ ۔۔۔‘ صحافی عمر چیمہ کا حیران کن دعویٰ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ووٹ کو عزت دو والی شخصیت نے لاہور کے ایک ایم این اے کو روتے ہوئے وضاحت دی کہ آرمی ایکٹ کی ترمیم سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

صحافی عمر چیمہ نے ٹوئٹر پر لکھا ”ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ لگانے والی ایک شخصیت نے لاہور کے ایک MNA کو بلا کر روتے ہوئے وضاحت دی کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر حمایت بارے فیصلے سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور اسے ایک سانحہ قرار دیا میٹنگ ختم ہونے کے بعد MNA کے تاثرات کچھ یوں تھے ’اس سے بڑا میں نے کوئی ایکٹر نہیں دیکھا۔“

عمر چیمہ کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بلال اعوان نے لکھا’ چیمہ صاحب جس شخصیت کی طرف اپ اشارہ کر رہے اس شخصیت کو ایکٹنگ کی ضرورت نہیں ، وہ بھی اس ایم این اے کے سامنے جو ان کے نام کے بغیر کونسلر بھی نہیں بن سکتا اور وہ شخصیت جس کو چاہے ایم این اے بنوا دے، ان کا ووٹ بنک پاکستانی کی خدمت کی وجہ سے ہے ، اداروں سے لڑائی کا ووٹ بنک نہیں۔‘

شعیب محمد نے عمر چیمہ سے کہا ’نام لینے سے ڈرتے ہو دونوں کا یا پھر آپ سے بھی بڑا کوئی ایکٹر نہیں؟‘

علی ارسلان نے ہنستے ہوئے کہا ’ یہ MNA وہی تو نہیں جس نے کچھ دن پہلے ایک ٹاک شو میں انکشاف کیا تھا کہ ووٹ کو عزت دو والی شخصیت اپنے محل میں یرغمال ہے ۔‘ خیال رہے کہ 12 جنوری کو ایک ٹاک شو میں شیخو پورہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز اپنے ہی گھر میں یرغمال بنی ہوئی ہیں۔

الماس عباسی نے بڑھتے ہوئے تجسس کو دور کرتے ہوئے لکھا ’اس عظیم شخصیت کا نام مریم نواز ہے۔‘

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور