’ مہوش کاکریکٹر کوئی کرنا نہیں چاہتا تھا، یہ ایک ایسی ماں کی کہانی ہے جس نے اولاد کا دل دکھایا‘ عائزہ خان نے انتہائی جذباتی پوسٹ کردی

’ مہوش کاکریکٹر کوئی کرنا نہیں چاہتا تھا، یہ ایک ایسی ماں کی کہانی ہے جس نے ...
’ مہوش کاکریکٹر کوئی کرنا نہیں چاہتا تھا، یہ ایک ایسی ماں کی کہانی ہے جس نے اولاد کا دل دکھایا‘ عائزہ خان نے انتہائی جذباتی پوسٹ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’ میرے پاس تم ہو‘ جیسے تاریخی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ مہوش ایک ایسا کریکٹر تھا جو شاید کوئی کرنا نہیں چاہتا تھا، وہ شاید اس لیے کہ ’ ہیروئن‘ کبھی بری نہیں ہوسکتی، یہ ڈرامہ اس ماں کی کہانی ہے جس نے اولاد کا دل دکھایا ہے۔
انسٹاگرام پر ڈرامے کے حوالے سے ایک طویل پوسٹ میں عائزہ خان نے لکھا ’مہوش ایک ایسا کریکٹر تھا جو شاید کوئی کرنا نہیں چاہتا تھا، شاید اس لیے کہ ’ ہیروئن‘ کبھی بری نہیں ہوسکتی، وہ ایک ایسی لڑکی نہیں ہوسکتی جس سے لوگ نفرت کریں، ہیروئن ہمیشہ بہت معصوم ہوگی، روئے گی، چیخے گی، تڑپے گی، بے بس ہوگی، معاف کردینے والی ہوگی، کچھ بھی کرے گی پر کبھی بے وفائی نہیں کرے گی کیونکہ ایک ’ ہیروئن‘ ایک ایسی لڑکی نہیں ہوسکتی جو دوسری لڑکیوں کو یہ بتا دے کہ محبت میں بے وفاقئی نہیں ہوتی اور جہاں بے وفائی ہو وہاں محبت نہیں ہوتی۔‘
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی کی زندگی پرفیکٹ نہیں ہوتی، کبھی لگتا ہے پیسے کم نہیں پڑیں گے ، کبھی لگتا ہے ختم ہوگئے تو کیا کریں گے؟ کبھی سوچتے ہیں کہ ماں باپ ہمیشہ ساتھ رہیں گے جب وہ نظر نہیں آتے تو پھر یاد کرتے ہیں، کبھی لگتا ہے رشتوں میں محبت نہیں رہی پھر دیکھو تو وہ تکلیف میں ہاتھ نہیں چھوڑتے، اک ماں بن کر جب سوچو تو زندگی کو روز جینے کا دل کرتا ہے۔
عائزہ خان کے مطابق بے وفائی شوہر سے ہوتی ہے پر دل بچوں کے ٹوٹتے ہیں، شوہر تو جس سے نکاح کرو وہ بن ہی جائے گا پر وہ کبھی بچوں کا باپ نہیں بن پائے گا، مہوش بننے کا مقصد صرف یہ نہیں تھا کہ جب شوہر بے وفائی کرے تو بیوی کو کیا تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے لکھا ’میرے پاس تم ہو‘ ایک ماں کی کہانی تھی، میرے لیے یہ ہمیشہ ایک ایسی عورت کی کہانی بن کر یاد رہے گا جس نے اولاد کا دل دکھایا ، وہ خوش نہیں رہا چاہے وہ شوہر ہو یا بیوی، ماں باپ ہمیشہ بچوں کیلئے آئینہ ہوتے ہیں ، وہ جو سیکھیں گے وہی کریں گے چاہے محبت ہو یا ظلم یا ہو بے وفائی۔

مزید :

تفریح -