کیامریم نواز نے روتے ہوئے ایک ایم این اے کو وضاحتیں دی ہیں ؟عمر چیمہ کے معنی خیز ٹوئٹ پر صحافی سلمان اقبال کا حیران کن رد عمل

کیامریم نواز نے روتے ہوئے ایک ایم این اے کو وضاحتیں دی ہیں ؟عمر چیمہ کے معنی ...
کیامریم نواز نے روتے ہوئے ایک ایم این اے کو وضاحتیں دی ہیں ؟عمر چیمہ کے معنی خیز ٹوئٹ پر صحافی سلمان اقبال کا حیران کن رد عمل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ "ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ لگانے والی ایک شخصیت نے لاہور کے ایک MNA کو بلا کر روتے ہوئے وضاحت دی کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر حمایت بارے فیصلے سے اسکا کوئی تعلق نہیں اور اسے ایک سانحہ قرار دیا۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد MNA کے تاثرات کچھ یوں تھے "اس سے بڑا میں نے کوئی ایکٹر نہیں دیکھا“۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب عمر چیمہ نے یہ دعویٰ کیا تو صحافی علی سلمان اقبال نے کہا کہ ”تصحیح ،اس سے بڑی کوئی ایکٹر نہیں دیکھی“۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تو چیمہ بھی کیلبری کوئین سے مایوس ہو گیا ہے۔ سینٹرل لندن تو کجا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہ رکھنے والی وہ "نہتی لڑکی" جس سے پانی کی بندوقوں والے ڈرتے تھے اب اسے ایکٹر نظر آنے لگی ہے۔ اور اس کے لگائے گئے انقلابی نعرے اب فنکارانہ صلاحیتوں کے مظاہرے نظر آنے لگے ہیں۔

مزید : قومی