پی ایس ایل 5 کا آفیشل نغمہ کب ریلیز کیا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

پی ایس ایل 5 کا آفیشل نغمہ کب ریلیز کیا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
پی ایس ایل 5 کا آفیشل نغمہ کب ریلیز کیا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آفیشل نغمہ ”تیار ہیں“ کل ریلیز کیا جائے گا جس میں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے اپنے فن کا جادو جگایا ہے۔

نغمے کی تیاری میں کردار ادا کرنے والے عارف لوہار کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 2020 کے آفیشل نغمے نے پاکستان کے چند بہترین لوگوں کو اکٹھا کر دیا ہے جس کے باعث ایک ایسا گانا تیار ہوا ہے جسے میں لمبے عرصے سے پسند کروں گا۔

علی عظمت نے کہا کہ مجھے ٹیلنٹ سے بھرپور گلوکاروں کیساتھ نغمہ تیار کرنے کا موقع ملا ہے جو بہت اعزاز کی بات ہے۔ پاکستانی سٹیڈیم میں شائقین کا جم غفیر دیکھنے کا سوچ کر ہی شاندار سا احساس ہوتا ہے جو اس نغمے پر جھوم رہے ہوں گے۔

عاصم اظہر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیگر پاکستانیوں کی طرح میں بھی کرکٹ کا بہت بڑا مداح ہوں اور پی ایس ایل کیلئے نغمہ گانا میرے لئے ایک خاص تجربہ ثابت ہوا جس کے ذریعے مجھے ملکی میدان آباد ہونے سے متعلق پاکستانیوں کے جذبات کو محسوس کرنے کا موقع ملا۔

مزید : کھیل